پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کو ایل این جی اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے مختلف کمپنیوں کی جانب سے بولیاں موصول ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایل ایل کو 16.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کی کم ترین بولی موصول ہوئی، جو ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور کی جانب سے 24 سے 26 مئی کی ڈیلیوری کیلئے جمع کرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 6 کمپنیوں نے اسپاٹ کارگوز کیلئے بولیاں جمع کرائیں۔ اس کے علاوہ 12 سے 14 مئی کے عرصے کیلئے بھی پی ایل ایل کو 17.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق موصول ہونے والی بولیوں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ پی ایل ایل بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔





















