قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ترجمان قومی ٹیم کے مطابق بابر اعظم گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان کا میڈیکل پینل مسلسل معائنہ کر رہا ہے۔
دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کی اہم میٹنگ مکمل ہونے کے بعد پہلے ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تین فاسٹ بولرز کی شمولیت متوقع ہے، جبکہ اذان اویس کو ٹیسٹ کیپ دیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ممکنہ پلیئنگ الیون میں امام الحق، شان مسعود، سلمان آغا، سعود شکیل، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق محمد عباس اور حسن علی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے، جبکہ اسپن اٹیک میں ساجد خان اور نعمان علی میں سے کسی ایک کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کل صبح ایک روز کیلئے بنگلہ دیش روانہ ہونگے،سربراہ پی سی بی پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ کے پہلے دن کاکھیل دیکھیں گے،محسن نقوی بنگلادیش بورڈ کے سربراہ تمیم اقبال سے بھی ملاقات کریں گے۔





















