وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر تقریب سے خطاب کہا کہ بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ انتہائی مضحکہ خیز انداز میں رچایا اور اس واقعے کی بنیاد پر بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔ لیکن کوئی بیانیہ بنانے کیلئے سچ ہی سب سے اہم ہوتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ کا کہناتھا کہ پاکستان یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں اور بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے ۔ پاکستانی سوچ اور عمل میں مکمل ہم آہنگی تھی اور پاکستانی قوم ، حکومت اور افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہوئی ۔ ہم نے دشمن کو ایک ہی پیغام بھیجا کہ ہم متحد ہیں اور جب ہم متحد ہوں تو ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔





















