عالمی سطح پر Apple کا iPhone 17سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بن گیا۔
مارکیٹ ریسرچ ادارے Counterpoint Research کے مطابق آئی فون 17 نے پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی اسمارٹ فون فروخت میں 6 فیصد حصہ حاصل کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایپل کے iPhone 17 Pro Max اور iPhone 17 Pro بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، یوں کمپنی نے عالمی درجہ بندی میں پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کرلیں۔
گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں اسٹینڈرڈ iPhone 17 نے پرو ماڈلز پر اپنی برتری مزید بڑھائی، جبکہ پرانا iPhone 16 بھی چھٹے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔
دوسری جانب Samsung کا Samsung Galaxy A07 4G پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اینڈرائیڈ فون رہا۔ یہ 4G ڈیوائس مشرق وسطیٰ، افریقا اور لاطینی امریکا سمیت ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں انتہائی مقبول رہی۔
Samsung Galaxy A17 4G بھی ٹاپ 10 فہرست میں شامل رہا، جبکہ اس کا5g ورژن اس سے بھی بہتر پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں فونز کو 6 بڑے اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس دی جائیں گی، تاہم مستقبل میں پرانی موڈیم ٹیکنالوجی محدودیت بن سکتی ہے۔
Samsung Galaxy A56 اور Samsung Galaxy A36 بھی فہرست میں شامل رہے، جس سے کمپنی کی اے سیریز کی مضبوط مقبولیت ظاہر ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق Samsung Galaxy S26 Ultra ٹاپ 10 فہرست میں جگہ نہ بنا سکا، تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ یہ فون معمولی فرق سے فہرست سے باہر رہا کیونکہ اس کی لانچنگ مارچ 2026 میں ہوئی، جبکہ گزشتہ سال Samsung Galaxy S25 Ultra فروری میں متعارف کرایا گیا تھا۔
ادھر Xiaomi نے بھی Redmi A5 کے ذریعے ٹاپ 10 میں واپسی کی۔ کم قیمت اینڈرائیڈ گو اسمارٹ فون ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں خاصی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔



















