بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان 2026 کےنتائج کا اعلان کردیا ہے،احمد نے 1 ہزار 51 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،مجموعی طور پر ہزاروں طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا۔
بلوچستان بورڈ کےمطابق میٹرک سالانہ امتحان 2026 کےنتائج کا باقاعدہ اعلان کردیاگیاہے،نتائج کےمطابق لورالائی کےطالب علم احمد نے 1ہزار 51 نمبرحاصل کر کےپہلی پوزیشن حاصل کی،دوسری پوزیشن ژوب کے مطیع اللہ نے 1 ہزار 50 نمبر کےساتھ حاصل کی جبکہ بی آرسی لورالائی کےیونس خان اورمحمدمدثر نے ا1 ہزار 46 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
بورڈ اعلامیے کےمطابق نویں جماعت کے امتحان میں 68 ہزار 570 امیدواروں نےحصہ لیا,جن میں 50 ہزار400 کامیاب ہوئے،دسویں جماعت میں 77 ہزار 251 امیدوار شریک ہوئے جبکہ 59 ہزار دو طلبہ کامیاب قرار پائے۔ نویں جماعت کا کامیابی کا تناسب 77 اعشاریہ پانچ چھ فیصد اور دسویں جماعت کا 79 اعشاریہ تین دو فیصد رہا۔






















