جنگ بندی ختم ہونے کےبعد اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔رات بھر صہیونی طیارے بارود برساتے رہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو اسّی فلسطینی شہری شہید اور پانچ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
شہدامیں ترک میڈیاکا کیمرا مین بھی شامل،اسپتال زخمیوں سے بھرگئےاسرائیلی فوج نے خان یونس اور رفح سمیت مختلف علاقوں میں متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
بمباری سے حماس کی قید میں موجود چھ اسرائیلی قیدی بھی مارے گئے۔القسام بریگیڈ نے بھی جوابی کارروائیاں شروع کردیں،تل ابیب اورکیسوفیم شہر پر ایک سو سات میزائل داغ دیئے،اسرائیلی فوج کے پانچ اہلکار راکٹ حملے میں زخمی،کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
ادھر امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے حماس پردس اسرائیلی قیدیوں کی فہرست فراہم نہ کرنےکو جنگ دوبارہ شروع ہونےکا ذمہ دارقراردے دیا۔ان کا کہنا ہےکہ قطر اور مصر کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھیں گے۔