تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہرخان نے پارٹی کےچیف الیکشن کمشنر کےعہدے سے استعفیٰ دیدیا، جبکہ نیازاللہ نیازی کوپی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےاڈیالہ جیل میں پارٹی کی لیگل ٹیم نے ملاقات کی۔وفد میں بیرسٹرعلی ظفر، بیرسٹر گوہرخان،عمیر نیازی اوراحمداویس شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں بیرسٹرگوہر پارٹی چیئرمین کے امیدوار نامزد
چیئرمین پی ٹی آئی سے ہونے والی 40 منٹ کی ملاقات میں انٹراپارٹی انتخابات کےطریقہ اورامیدواروں بارےآگاہ کیاگیا ،وفد نے عمران خان کو انٹرا پارٹی انتخابات کےانتظامات اوربیرسٹرگوہر کی نامزدگی پربریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں :۔عمران خان کی جگہ پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین کے امیدوار بیرسٹر گوہر کون ہیں؟ جانئے
چیئرمین پی ٹی آئی نے وفد کو انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقادیقینی بنانےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انٹراپارٹی انتخابات مقررہ تاریخ سےایک دن آگےنہ کئےجائیں۔
خیال رہے کہ عمران خان تحریک انصاف کےانٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور پارٹی کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان کو انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین شپ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔