تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے تحریک انصاف کاعبوری سیٹ اپ آہا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان انٹراپارٹی الیکشن بیرسٹر گوہر نگران چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے۔میں حصہ نہیں لے رہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مائنس ون فارمولہ نہیں ہے، عمران خان کے بغیرپارٹی کاکوئی تصورنہیں ہے لیکن الیکشن کمیشن کو موقع نہیں دیناچاہتے کہ ہم سے بلے کا نشان چھین لے۔ دو دسمبر کو انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے۔
علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ خطرہ ہے اگر سزا کے باوجود عمران خان چئیرمین منتخب ہوگئے تو یہ نہ ہو کہ الیکشن کمیشن عام الیکشن میں حصہ نہ لینے دے۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سزادی گئی، ہماری نظر میں سزا غیرقانونی ہے،دفاع کاموقع نہیں دیا گیا، ہماری قانونی ٹیم نےمشاورت کی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے 20 روز کے اندر دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کردی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف نہیں کرائے، پی ٹی آئی الیکشن آئین کے تحت20روز کے اندر کرائے اور انٹراپارٹی الیکشن کی رپورٹ الیکشن کروانے کے7دن بعدجمع کرائی جائے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات مقررہ مدت میں نہ کروانے کی صورت میں پی ٹی آئی الیکشن لڑنے کے لئے نااہل ہوجائے گی۔