لاہورکی احتساب عدالت نے گجرات ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔پرویزالہٰی کے شریک ملزم اشفاق احمد چوہدری نے نیب لاہورمیں پلی بارگین کرلی۔
رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے درخواست پرسماعت کی،نیب لاہور نے بتایا کہ ملزم اشفاق چوہدری سابق ایس ڈی اوتھا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی رقم ملزم کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔نیب نے ملزم اشفاق احمد چوہدری کی پانچ کروڑ کی پلی بارگین کی درخواست دی جسے عدالت نے منظورکرلیاعدالت نے تفتیشی افسرکا بیان ریکارڈ کیا اورملزم کو رہا کرنے حکم دیدیاملزم اشفاق احمد چوہدری تین اقساط میں نیب کورقم فراہم کرے گا۔
خیال رہے کہ نیب لاہورنے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزامات پر سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی، مونس الٰہی،سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت 6 ملزمان کے خلاف کیخلاف ریفرنس تیار کیا تھا، چئیر مین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا ،ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے بطور وزیر اعلیٰ گجرات میں 72 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کو فاسٹ ٹریک کرایا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔