سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ رات فتنہ الہندوستان کی جانب سے 12 مختلف مقامات پربزدلانہ دہشتگرد حملے کیے گئے،تاہم سیکیورٹی فورسز اورقانون نافذ کرنے والےاداروں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے تمام حملے ناکام بنا دیے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کےدوران فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 58 ہوگئی،جبکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں مجموعی طورپر 99 دہشتگردمارے جاچکےہیں،سیکیورٹی فورسزکی جانب سےدہشتگردوں کا تعاقب اورفضائی آپریشن تاحال جاری ہے،جبکہ مزید دہشتگردوں کی ہلاکت اور بھاری نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
ذرائع کےمطابق ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان عوام اوردھرتی کا دفاع کرتےہوئےشہید ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشتگردوں نے خضدار میں ایک بلوچ مزدورخاندان کے 5 افرادکوبھی شہید کردیا،جن میں ایک خاتون اورتین بچے شامل ہیں،اس واقعے نےدہشتگردوں کی سفاکیت کو ایک بار پھر بےنقاب کر دیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ دہشتگردانہ کارروائیوں کےدوران بھارتی میڈیا اورسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سےفتنہ الہندوستان کی مکمل حمایت سامنے آئی ہے،جس سے بھارتی میڈیا اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کا ایک بار پھر پردہ فاش ہو گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےدشمن کے ارادے خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،اور سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی،کہا دہشت گردی کے ملک سےمکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،دفاع وطن کےغیرمتزلزل عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
وفاقی وزیرمواصلات اوراستحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کےصدرعبدالعلیم خان نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف جاری بڑے آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نےکہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکےوطنِ عزیزکی حفاظت کا حق ادا کیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دشمن عناصر کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا۔





















