ماہ رواں میں 45 ارب روپےکا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے ٹیکس دفاتر آج چھٹی کے دن بھی کھلے رہیں گے،ایف بی آر کو مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں تقریبا پونےچار سو ارب روپے کی ریونیو کمی کا سامنا ہے،13979 ارب روپے کا نظرثانی شدہ سالانہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔
ایف بی آر کےمطابق آج تمام لارج ٹیکس پیئرز،میڈیم ٹیکس پیئرز،کارپوریٹ ٹیکس دفاترکھلےرہیں گے،ایف بی آر کےتمام علاقائی ٹیکس دفاتر اور ٹیکس و ڈیوٹیزکی وصولی کیلئے مجاز بینک برانچیں بھی کھلی رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو ہدف سے 239 ارب روپےکم رہا تھا،رواں ماہ 1 ہزار 31 ارب ہدف کے مقابلےمیں اب تک 986 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا،آج رات تک مزید تقریبا 40 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی متوقع ہے۔
اگلے 2 ماہ میں سپر ٹیکس کی مد میں بھی 200 ارب روپے کی وصولی کا امکان ہے,مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں آئی ایم ایف سے 9917 ارب ٹیکس وصولی کا وعدہ کیاگیا ہے۔ایف بی آرکومارچ تک مزید 20765 ارب روپے ریونیو جمع کرنا ہو گا ۔




















