آسٹریلیا کو بڑا دھچکا،اسٹار فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری کےباعث آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےباہر ہوگئے۔
ورلڈ کپ 7 فروری سےبھارت اورسری لنکامیں شروع ہوگا،ٹاپ آرڈربیٹرمیتھیو شارٹ کوبھی 15 رکنی اسکواڈ سےنکال دیاگیا،ان کی جگہ بین ڈوارشوئس اور میتھیو رینشا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
چیف سلیکٹرٹونی ڈوڈی مائیڈکاکہنا ہےکہ بین ڈوارشوئس کی لیفٹ آرم پیس،سوئنگ اور ویری ایشنز ایشیائی کنڈیشنز میں مؤثر ہوں گی،میتھیو رینشا مڈل آرڈرمیں اضافی سپورٹ فراہم کریں گے اور لیفٹ ہینڈ بیٹر ہونے کی وجہ سے ٹیم کو فرق دیں گے۔
آسٹریلیا اسکواڈمیں شامل کھلاڑیوں میں مچل مارش کپتان،زیویئربارٹلیٹ، کوپر کونلی، ٹِم ڈیوڈ، بین ڈوارشوئس،کیمرون گرین، ناتھن ایلس،جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمین، گلین میکسویل، میتھیو رینشا شامل ہیں،جبکہ مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔





















