لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے گیارہ ججز نے اپنےعہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نےمستقل ہونے والے ججز سے انکے عہدوں کاحلف لیا، تقریب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نزیرتارڑ، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب،پراسیکوٹر جنرل پنجاب سمیت دیگر سنئیر وکلا نےشرکت کی،تقریب لاہور ہائیکورٹ کے سبز زار لان میں منعقد ہوئی ۔
لاہورہائیکورٹ کےمستقل ہونے والےجج صاحبان میں جسٹس حسن نوازمخدوم،جسٹس ملک وقارحیدر اعوان، جسٹس سردارعلی اکبراورجسٹس احسن رضاکاظمی شامل ہیں،جسٹس ملک اویس خالد ،جسٹس اقبال وینس ،جسٹس محمد جوادظفر،جسٹس خالد اسحاق ،جسٹس ملک اویس خالد،جسٹس سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان بھی لاہور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے۔






















