ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے موقع پر ڈور اور پتنگ کی قیمتیں مناسب رکھنے کے لیے مینوفیکچررز اور ٹریڈرز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کےمطابق یہ اقدام مارکیٹ میں قیمتوں کےتوازن کوبرقراررکھنے کےلیےکیا گیا ہے، آن لائن پورٹل پررجسٹریشن کی اصل آخری تاریخ 31 جنوری تھی،تاہم اب رجسٹریشن کا عمل 8 فروری تک جاری رہے گا۔
ذرائع کےمطابق دیگرشہروں اور صوبوں سے ایس او پیز کے تحت پتنگ اورڈورکی درآمد کی اجازت کے بعد رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہےتاکہ زیادہ سےزیادہ تاجروں اورمینوفیکچررز کو رجسٹریشن کاموقع فراہم کیا جا سکے۔





















