ترک صدر اردوان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کروانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔
ایرانی وزیرخارجہ نےاستنبول میں ترک ہم منصب کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دو ٹوک موقف اپنا لیا،امریکا سے منصفانہ اورمساوی بنیاد پرمذاکرات کیلئے تیارہیں لیکن بات چیت دھمکیوں کےسائے میں نہیں ہوسکتی۔
دورہ ترکیہ کےدوران عباس عراقچی نےترک صدر رجب طیب اردوان سےبھی ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نےکہاکہ ایران کی دفاعی اور میزائل صلاحیتیں کبھی مذاکرات کا موضوع نہیں بنیں گی۔





















