سونے اورچاندی کی قیمتوں کو عالمی اورمقامی منڈیوں میں ریورس گیئر لگ گیا،عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت 25 ہزار 500 روپےکمی کے بعد 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپےپرآگئی،اسی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ میں 21 ہزار 862 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی،جہاں فی اونس سونا ایک ہی دن میں 255 ڈالرگرکر 4 ہزار 895 ڈالر پرآگیا،دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 63 روپے کمی کے بعد 9 ہزار 6 روپے پر آ گئی ہے۔



















