سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے اڑتالیس گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان کردیا۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ اکتیس جنوری صبح آٹھ بجے سے پیر دو فروری صبح آٹھ بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ گھریلو صارفین شکایت کیلئے24 گھنٹے آپریشنل ہیلپ لائن ڈبل ون ڈبل نائن پر اپنی شکایت کااندراج کرائیں۔ حسبِ معمول گھریلو اور کمرشل صارفین کوگیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت رات دس بجے سےصبح پانچ بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہے گی






















