لاہور پولیس نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلیے دوبارہ کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ مفرور 320 ملزمان کی لسٹیں تیارکرکے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔
ملزمان کی گرفتاری کےلیے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔ یاد رہے کہ لاہور میں 9 مئی کے واقعات میں پولیس نے دہشت گردی دفعات کے تحت 14ایف آئی آرز درج کیں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں مراد سعید اور فرخ حبیب سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کی ہے۔
پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے دانستہ طور پر چھپ رہے ہیں، ملزموں کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔