لاہور میں بڑی چھتوں پر بسنت منانے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔ 30 سے زائد افراد کے اجتماع کیلئے اجازت نامہ درکار ہوگا۔ضلعی انتطامیہ نے بارہ نکاتی کوڈ آف کنڈکٹ جاری کردیا۔
لاہورمیں بڑی چھتوں پرمحفوظ بسنت منانے کا بارہ نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔ 30 افراد یازائد گنجائش والی نجی وکمرشل عمارتوں کی چھتوں کیلئےاجازت نامہ درکارہوگا۔ ڈرون کیمروں اورڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے چھتوں کی مسلسل فضائی نگرانی کی جائیگی۔
دستاویزات کی فراہمی اورآن لائن اجازت نامےکا طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا۔درخواست گزاراپنےاصل شناختی کارڈ دونوں اطراف سے پورٹل پراپ لوڈ کریں گے۔این او سی کیلئے چھت کی تازہ ترین واضح تصاویرفراہم کرنا ہوں گی۔
شہری ملکیتی ثبوت یا کرایہ نامہ درخواست کےساتھ لازمی منسلک کریں۔کرایہ داروں کیلئےمالک مکان کا رضامندی لیٹرجمع کرانا لازم ہے۔





















