نوید قمر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ایس این جی پی ایل کا کروڑوں روپے کا گیس پائپ چوری ہونے کا انکشاف ہواہے، جس پر کمیٹی نے ایف آئی اے سے معاملے پر 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ مانگا منڈی سے پائپ چوری ہواہے ، ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا کہناتھا کہ یہ چوری 41 کروڑ روہے کی ہے، ہم نے ایف آئی اے کو رپورٹ کی، ایف آئی اے نے 9 افراد کیخلاف چالان کر کے عدالت میں جمع کرا دیا ہے، ابھی تک کوئی ضمانت پر نہیں ہے، سارے جیل میں ہیں، 41 افراد کیخلاف انکوائری کی،5افراد کو فارغ کر دیا گیا، ٹرکوں کے حساب سے مال نکلا ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ آج جو چوری پکڑی گئی ہے وہ ادارے کی اپنی ہے، ایم ڈی نے کہا کہ 16ملین روپےکی وصولیاں بھی ہوئی ہیں۔ کمیٹی نے معاملے پر ایف آئی اے حکام کےجوابات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بلال مندو خیل نے کہا کہ یہ کام ایف آئی اے کا ہے،ایف آئی اےان سے پوچھ رہا ہے کیا کرنا ہے۔





















