پشاور کے نشتر ہال میں پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کے دوران عوام کی جانب سے زبردست دلچسپی دیکھنے میں آئی، جہاں کئی نمبر پلیٹس ریکارڈ داموں فروخت ہوئیں۔
نیلامی میں’ وزیر 1‘ نمبر پلیٹ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی، جو 1 کروڑ 50 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ اسی طرح آفریدی ون نمبر پلیٹ پر 1 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے کی بولی لگی، جسے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے خرید لیا۔
خان 1 نمبر پلیٹ بھی مہنگی فروخت ہوئی، جو 1 کروڑ 11 لاکھ روپے میں ایم پی اے نیک محمد خان نے حاصل کی۔
نشتر ہال میں جاری اس نیلامی میں مزید چوائس نمبر پلیٹس پر بولی کا عمل تاحال جاری ہے، جبکہ انتظامیہ کے مطابق نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔






















