گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہےکہ موجودہ حکومت کا ساتھ محبت نہیں مجبوری کےساتھ دیا جارہا ہے،کارکن اپنی بھرپور تیاری رکھیں اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔
گورنرپنجاب سلیم حیدر کا سرگودھا پہنچنے پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کارکنان کے ہمراہ بھرپوراستقبال کیا،اس موقع پرتقریب سے خطاب میں گورنرسلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے غیور عوام نے پیپلز پارٹی پر ہمیشہ اعتماد کا اظہارکیا،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کو مقدم رکھا،گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی تمام اداروں کو مضبوط اور خوشحال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔






















