وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلحہ لائسنس بننے کی تعداد لاکھوں سے کم ہو کر صرف ہزاروں تک رہ گئی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا چئیرمین فیصل سلیم کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہ ہم وزارت داخلہ ہیں، لائسنس بنانے والی فیکٹری نہیں ہیں، قائمہ کمیٹی نے ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کردی ۔ سینیٹرز نے معاملہ اٹھایا کہ وی آئی پی پروٹوکول کے باعث انہیں پریشانی ہوتی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک سے مہمانوں اور اہم شخصیات کو پروٹوکول دینا پڑتا ہے ہمیں کوئی شوق نہیں ہے۔ طلال چوہدری اور آئی جی سندھ نے کمیٹی کو نئے فراڈ بارے بریفنگ دی اور کہا ہےآجکل تو رینٹ اے اکاونٹ کا بزنس شروع ہوگیا ہے۔فراڈ کی رقم جس کے اکاؤنٹ میں آتی ہے ستر فیصد وہ رکھتا ہے اور باقی رقم نوسرباز لے جاتا ہے۔آئی جی سندھ نے گھوٹکی سے اغوا ہندو لڑکی کی بازیابی کی کوششوں پربھی بریفنگ دی ۔






















