وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ اے این پی مردان کے رہنما محمد جمال ناصر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔
انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی دعوت پر محمد جمال ناصر نے پارٹی جوائن کی ہے اور آج کا دن پارٹی کے لیے خوش آئند ہے۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے رویئےمیں مثبت تبدیلی آرہی ہے، طلبہ اور عوام میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر اعتماد بڑھ رہا ہے، صرف نعرے لگانا سیاست نہیں، عوام کو ریلیف دینا ضروری ہے، عوام اب سیاسی نعروں کے بجائے کارکردگی کو ترجیح دے رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی ترجیحات عوامی مسائل نہیں، پشاور یونیورسٹی میں تنخواہوں اور پنشن کے مسائل ہیں، صوبے میں تعلیم اور سرکاری ادارے مالی بحران کا شکارہیں، صوبائی حکومت عوامی مسائل کے بجائے احتجاجی سیاست میں مصروف ہیں، این ایف سی ایوارڈمیں خیبرپختونخوا کو پورا اور اضافی حصہ مل رہا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے کے پی کو خصوصی فنڈز دیئے جا رہےہیں، فنڈز کے شفاف استعمال پر صوبائی حکومت کو جوابدہ ہونا ہو گا، پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی قابل تقلید ہے، کے پی حکومت کو بھی عملی اقدامات اور عوامی ریلیف پر توجہ دینی چاہیے۔
ناصر جمال
ناصر جمال نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں میں نے 15 سال کام کیا، آج میں اپنےساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شامل رہا ہوں، میں نےعوامی نیشنل پارٹی میں بہت اچھا وقت گزارا، پچھلے 13 سال سے پختونخوامیں بدامنی ہے، لوگ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو دیکھتے ہیں تو صاف فرق ہے، ہمارے علاقے کے بہت سے مسائل ہیں جو حل طلب ہیں، خیبرپختونخوا کے نوجوان بے چینی کا شکار ہو رہے ہیں۔






















