سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرامجد علی کے خلاف ریاست مخالف تقریر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرامجد علی پر اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب کا الزام ہے ، ڈاکٹرامجد علی کےخلاف مقدمہ عدالتی احکامات کےتحت تھانہ کوکارئی میں درج کیا گیا ۔ ایف آئی آرمیں بغاوت، اشتعال انگیزی اورامن عامہ میں خلل کی دفعات شامل کی گئی ۔ پولیس کے مطابق درخواست گزارسجاد علی نے مقدمہ اندارج کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔






















