وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب بھرمیں پالتو شیر رکھنےکی اجازت ختم کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے قانون سے وائلڈ کیٹس رکھنے کی شق ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ نے یہ فیصلہ آٹھ سالہ بچے واجد کا بازوضائع ہونے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے کیا۔
وزیراعلی پنجاب نےقانون سے وائلڈ کیٹس رکھنے کی شق ختم کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی پنجاب نےسما ء پر متاثرہ بچے کے والد کی اپیل چلنے پر نوٹس لیتے ہوئے ننھے واجد کوجدید بائیونک آرم لگانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی کی ہدایت پر ننھےواجد کوگنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزیراعلی نے واقعہ چھپانے اور مقامی اسپتال میں واجد کا بازو کاٹنے پر سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلی پنجاب نے ننھے واجد اور اس کے والدین سے اظہار ہمدردی کیا اوربچے کی مکمل طبی دیکھ بھال کی بھی ہدایت کر دی۔






















