وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت رمضان کی پیشگی تیاریوں اورعوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس دوران مریم نوازنے سی ایم راشن کارڈ،نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امورکی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر نادرا نے رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل ہی پنجاب میں 47 ارب روپےکا بڑا ریلیف پیکج تیار کر لیاہے ۔ نگہبان کارڈ، راشن کارڈ، ہر تحصیل میں مریم نواز کا دسترخوان اور سہولت بازار ہوں گے۔ پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10 ، 10 ہزار روپے ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 42 لاکھ خاندانوں، ایک کروڑ افراد کے لیے 47 ارب کا خطیرریلیف پیکج تیار کیا گیاہے ، پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10 ، 10 ہزار روپے ملیں گے، پنجاب حکومت کی جانب سے اس رمضان میں شہریوں کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے۔ امداد کے لیے بھٹکنا نہیں پڑے گا رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہو گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہناتھا کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان میں تنہا محسوس نہ کرے، دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، صاحب ثروت افراد کو اپنے اردگرد موجود مستحق لوگوں کو کھانا کھلانا چاہیے، لوگوں کی خدمت کر کے رمضان المبارک میں دنیا اور آخرت سنواری جائے گی، حدیث کامفہوم ہے روز قیامت عبادت گزار پیچھے اور اچھے اخلاق والے آگے ہوں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے جائیں تواللہ تعالیٰ راضی ہوتا اور رزق بڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کی ذمہ داری میری ہی نہیں بلکہ ہرکمشنر، ڈی سی اور ہرافسر کی ہے، رمضان المبارک میں مخلوق کی خدمت میں کسرنہ چھوڑنے کا عہد کریں۔
ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھر گھر جا کر وزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی، رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بنک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کر سکیں گے، رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا، بنک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جاسکے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف رمضان نگہبان کارڈ کی ایکٹیویشن کے لئے 136 ایکٹیویشن مراکز قائم کیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف رمضان نگہبان کارڈ پنجاب بنک کی اے ٹی ایم پر بھی ایکٹی ویٹ کیا جاسکے گا، پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3ہزار ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیئے جائیں گے، رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم، کارڈ ہولڈرز کو کال کرکے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سے آسان تر بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ پنجاب کی ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 نگہبان دسترخوان---مریم کے مہمان“ قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ پنجاب کی ہر تحصیل میں ”نگہبان دسترخوان، مریم کے مہمان“ کے تحت ہر روز 2 ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی۔
کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور فوڈ اتھارٹی کو ”نگہبان دسترخوان، مریم کے مہمان“ کی مانیٹرنگ کر دی ۔ نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان میں روزہ داروں کی کھجور، سموسہ، دودھ روح افزا، کیلا اور چکن بریانی تواضع کی جائیگی، رمضان المبارک میں 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل، 50سہولت بازار 15 سہولت آن دی گو میسر ہوں گے، دیگر 11اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فری ہوم ڈیلیوری کے لئے نگہبان کارڈ سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے ، 60 تحصیلوں میں سہولت بازار کے لئے فوری طور پر اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کر دی ۔سہولت بازاروں میں نرخ، صفائی، سیکورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کے لئے 1250 کیمروں کے ساتھ صوبائی مانیٹرنگ روم قائم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں نرخ مزید کم کرانے کے لئے اقدامات کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے سٹائل بھی قائم ہوں گے۔





















