کراچی میں آٹھ سال کی بچی کو پاگل کتے نے کاٹ لیا،ریبیزکا سال 2026 کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے
اسپتال حکام کے مطابق آوارہ کتے کےکاٹنے سےمتاثرہ بچی میں ریبیزکی تصدیق ہوئی ہے،کتے کےکاٹنے کے ڈیڑھ ماہ بعدبچی میں ریبیز کی علامات ظاہرہوئی،ہائیڈروفوبیا اورایروفوبیا کی علامات پائی گئیں،بچی پاگل کتے کے کاٹنے کا شکار بنی۔
حکام کاکہنا ہےکہ متاثرہ بچی انڈس اسپتال کراچی منتقل،پیلئی ایٹوکیئر پر رکھاہے، ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین ہسپتال میں لگائی گئی،صرف اس ہی ماہ میں کتے کے کاٹنے کے 3000 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے۔
ماہرین کےمطابق کتے کے کاٹنے کے نتیجے میں زخم فوری دھونا اور مکمل ویکسین ناگزیر ہے،گزشتہ سال سندھ میں ریبیز سے 21 افراد جاں بحق ہوئے،2025 میں سندھ بھر میں 60 ہزار سے زائد سگ گزیدگی کیسز رپورٹ ہوئے۔





















