پاورڈویژن نےدعویٰ کیا ہےکہ رواں مالی سال کے اختتام تک سرکلر ڈیٹ مکمل کنٹرول میں آ جائے گا،1225 ارب روپےسرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان 6 سال میں مکمل ہوگا,گردشی قرض میں 223 ارب روپے اضافے کی خبر کو گمراہ کن قرار دیدیا ۔
ترجمان پاورڈویژن کاکہنا ہےگزشتہ سال جولائی تا نومبر کےدوران سرکلرڈیٹ کا موازنہ غلط ہے،درست موازنہ پچھلےسال کی اسی مدت سےہونا چاہیے،بینکوں سےمعاہدے کا سرکلر ڈیٹ فلو سےکوئی تعلق نہیں بینکوں سے معاہدہ مہنگےقرضےکی ری فنانسنگ کیلئےتھا،دسمبر 2025 میں سرکلرڈیٹ فلومیں نمایاں کمی ہوئی۔
جولائی تادسمبر نیٹ اضافہ 80 ارب سےکم رہا،مالی سال دو ہزار 24- 25میں سرکلر ڈیٹ کم ہوکر 1614 ارب روپےپرآگیا،ڈسکوز کے نقصانات ایک سال میں 193 ارب روپےکم ہوئے،سرکلرڈیٹ میں موسمی اتار چڑھاؤ کا بجلی صارفین کے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں۔





















