بنوں کے تھانہ ڈومیل کی حدود میں پولیس موبائل وین پر حملے میں پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں دو حملہ اور ہلاک ہوگئے۔
کمپنی روڈ پر معمول کے گشت کے دوران پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان تقریباً 20 منٹ تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی مؤثر کارروائی میں دو خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
دوسری جانب بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں رابطہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا،پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے خیسور پل کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا تھا۔ بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔





















