مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 9 سو روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سونے اور چاندی کی قیمت عالمی و ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو عبور کرگئی،آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دس ہزار نو سو روپے اضافے کے بعد قیمت 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے ہوگئی۔
پاکستان میں دس گرام سونے کے بھائو پہلی بار 450000 اور فی تولہ چاندی 11 ہزارروپےسےتجاوز کر گئی، دس گرام سونے کی قیمت میں 9345 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 627 روپے بڑھکر 11428 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 109 ڈالر مہنگا ہوکر 5097 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔





















