محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے دو ماہ کے دوران ایک ارب روپے کا ریونیو جمع کرلیا۔ پورے سال کیلئے ہدف 7 ارب 40 کروڑ روپے رکھا گیا ۔ صوبے بھر میں چار لاکھ سے زائد اربن پراپرٹیز کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے وسائل بڑھانے کے لئے محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن نے محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے دو ماہ کے دوران ایک ارب کا ریونیو جمع کرلیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.52 فیصد زیادہ ہیں۔ پورے سال کیلئے ہدف 7 ارب 40 کروڑ روپے رکھا گیا۔
محکمہ نے رہائشی اور کمرشمل علاقوں کا سروے ڈیجٹائز کردیا ہے ۔ عوامی سہولت اور شفافیت کیلئے قانونی و ڈیجیٹل اصلاحات متعارف کرادی گئیں ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس کا آن لائن سافٹ ویئر اور موبائل ایپ بھی فعال کردیا گیا ہے۔
پروفیشنل ٹیکس کی ڈیجیٹلائزیشن پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ای کھلی کچہری کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔





















