ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔
مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگرسنگین دفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس کےمطابق ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والا دھماکہ خودکش تھا،جس میں چھ افراد شہید ہوئے۔
مقدمے کےمتن کےمطابق دھماکہ مہمانوں کے کمرے میں رات 9 بج کر 35 منٹ پر ہوا،دھماکے کے نتیجے میں کمرہ مکمل طورپرمنہدم ہوگیا،جبکہ لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا،واقعے کےبعد تفتیشی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرڈی این اے سیمپلز اور دیگر فرانزک شواہد حاصل کر لیے۔
پولیس کےمطابق دھماکے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہےاور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔۔






















