فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیر کو پکڑنے کے دوران وائلڈ لائف کے ملازم پر شیر نے حملہ کر دیا۔
پولیس کےمطابق جڑانوالہ روڈ پرغیرقانونی طور پر دو شیر رکھے جانے کی اطلاع پروائلڈ لائف اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی،کارروائی کے دوران ایک شیر نے وائلڈ لائف کے ملازم احسان محبوب پر حملہ کر دیا،
جس کےنتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد زخمی ملازم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہےجبکہ غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔






















