مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر جنگ کے سائے،یورپی ایئرلائنز نے اسرائیل،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیلئے پروازیں معطل کردیں۔
ترک وزیرخارجہ حقان فیدان نےکہا ایران پرحملے کیلئے اسرائیل موقع کی تلاش میں ہے،امریکا بھی ابھی تک مکمل طور پر پیچھے نہیں ہٹا،ترکیہ یہ جنگ رکوانے کیلئے پوری کوشش کررہا ہے۔
ایک ایرانی عہدیدار نے برطانوی خبررساں ادارے سےگفتگو میں کہاممکنہ امریکی حملےکا مقابلہ کرنے کے لیےپوری طرح تیار ہیں،امریکا نے کارروائی کی تو مکمل جنگ ہوگی،ایران کا جواب سخت ترین ہوگا۔
گزشتہ روز امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ امریکی بحری بیڑا ایران کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔





















