مسلسل غیر یقینی صورتحال کے باعث امریکی ڈالر کی قدر چار سال کی کم ترین سطح پرگر گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی ین اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔ اس حوالے سے صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا۔ ڈالر بہترین پرفارم کررہا ہے۔ چین اور جاپان اپنی کرنسیوں میں مصنوعی طریقے سے اتار چڑھاؤ لاتے ہیں۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔ سونے کی فی اونس قیمت پہلی بار 5 ہزار 200 ڈالر کی حد عبور کرگئی۔ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں 82 فیصد اور چاندی کی قیمت میں 243 فیصد اضافہ ہوا ہے۔




















