لاہور کے علاقے بھاٹی چوک میں ماں اور بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہورمیں انتظامیہ کی لاپروائی اورغفلت کی انتہا۔ فیک نیوزقراردیا گیا واقعہ حقیقت نکلا۔ بھاٹی گیٹ کےعلاقے میں ماں بیٹی مین ہول میں گرگئیں۔ اداروں بے حسی دکھاتے رہے اور واقعے کوجھوٹ قراردیتے رہے۔ واسا اورریسکیودونوں تردید کرتے رہے۔ بوکھلاہٹ میں بیانات بدلتے رہے۔
انتظامیہ اورپولیس کی طرف سے معاملہ دبانے کی کوشش کی گئی، اطلاع دینے والوں کو ہی پکڑ لیا، شوہر اور دو بھائیوں کو چھ گھنٹے حراست میں رکھا۔ خاتون کی لاش ملنے پرچھوڑا۔
پولیس نے بعد ازاں سعدیہ کے والد ساجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ پراجیکٹ میجراصغرسندھو ، سیفٹی انچارج دانیال ، سائیٹ انچارج اینڈ نوازکے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے مین ہول کھلا چھوڑ کر غفلت و لاپرواہی کی۔





















