برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مظاہرین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایران پر حملے پر غور کررہے ہیں۔
رائٹرز کےمطابق امریکا ایرانی سکیورٹی فورسز اوررہنماؤں پرفضائی حملہ کرسکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران پر حملے کیلئےمختلف آپشنز پرغورکررہے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت بھی کر رہےہیں جن میں ایک بہت بڑا اورمؤثرحملہ بھی شامل ہےجوممکنہ طور پر بیلیسٹک میزائل پر ہوسکتا ہےجومشرق وسطیٰ میں امریکا کے اتحادیوں تک رسائی رکھتے ہیں یا پھر یہ حملہ ایرانی کی جوہری تنصیباب پربھی ہوسکتا ہے،ابھی صدر ٹرمپ نےکوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا آیا فوجی کارروائی ہو گی یا نہیں۔
رائٹرز کےمطابق صدر ٹرمپ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیےحالات پیدا کرنا چاہتے ہیں جہاں ملک گیر احتجاج کی لہر کو کچلنے کے لیے سخت کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں ہزاروں لوگ مارے گئے۔




















