لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور مری میں برفباری نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، مری میں اب تک 4 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔
ڈی پی او مری کے مطابق جمعرات کی رات ضلعی داخلی راستوں سے10,741گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، ضلع مری سے9,544گاڑیاں واپس روانہ،اس وقت ضلع میں1,197گاڑیاں موجود ہیں، شہری حدودمیں9,551گاڑیاں داخل،شہرکےاندراس وقت2,082گاڑیاں موجود ہیں، گزشتہ24گھنٹوں میں مجموعی طورپر11,339گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔
ڈاکٹررضاتنویر نے کہا کہ مری پولیس،ٹریفک اہلکار اور ریسکیو 1122 کے دستے شاہراہوں پر الرٹ ہیں، سیاح برفانی سڑکوں پر پھسلن سے بچنے کیلئے چین کا استعمال لازمی کریں، گاڑی میں ایندھن کی مقدارپوری رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، مرکزی شاہراہوں پر گاڑی پارک نہ کریں تاکہ برف ہٹانےمیں رکاوٹ نہ ہو، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری پولیس ہیلپ لائن 15 یا 1122 پر رابطہ کریں۔





















