گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ گل پلازہ کےمعاملے پرکوئی سیاست نہیں کرنی چاہئے، پنجاب میں کوئی واقعہ ہو تو ہم کیا پنجاب حکومت کو قصور وار ٹہرائیں گے،کچھ لوگوں کا کام ہی دراڑیں پیدا کرنا ہوتا ہے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا کاسکتا ہے،بہتری ہوسکتی ہے،آگ لگنےکےواقعےکی انکوائری ہورہی ہے۔
تیراہ پرصوبائی حکومت کے اقدامات سےمطمئن ہوں،پہلےصوبائی حکومت کہتی تھی ہمیں معلوم نہیں، اب فنڈز بھی منظورہوگئےہیں،وزیر اعلی اسپتالوں پر اصلاحات چھوڑدیں۔






















