نارووال میں نجی کالج میں زیرِتعلیم طالبہ کی خودکشی کی کوشش، طالبہ کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔
نارووال کے ایک نجی میڈیکل کالج میں زیرِتعلیم طالبہ نےخودکشی کی کوشش کی،کالج انتظامیہ کے مطابق بیس سالہ مہوش کمپیوٹر سائنس کےپانچویں سمسٹر کی طالبہ ہے۔
طالبہ نے اچانک کالج کی دوسری منزل سےچھلانگ لگادی،جس کے بعد اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اینڈ ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کےمطابق طالبہ کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کےباعث اسے جنرل اسپتال لاہور ریفرکردیا گیا ہے،کالج ڈائریکٹرکاکہنا ہےکہ طالبہ کی خودکشی کی کوشش کاادارے یا تعلیمی معاملات سےکوئی تعلق نہیں۔






















