امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہےکہ انسٹھ ممالک غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے خواہاں ہیں، جن میں سے بعض کا تعلق مشرق وسطیٰ سے بھی نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہاغزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کےخواہاں ممالک حماس کو غیرمسلح کرنے کے حامی ہیں۔
صدر ٹرمپ نےخبردار کیا کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو اسے تباہ کر دیا جائے گا،دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی امن کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو خطے میں امن چاہتا ہے۔
صدر پیوٹن کے مطابق روس امن بورڈ میں شمولیت کے لیے منجمد روسی اثاثوں میں سے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔





















