بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برفباری کی صورتحال باعث محکمہ پی ڈی ایم اے نے چھٹیاں منسوخ کردیں۔
ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ برفباری اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں کے پیش نظرکیا، تمام افسران اور عملہ بلا تعطل اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔ برفباری سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقوں زیارت ،کان مہترزئی، چمن ،قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں میں برفباری جاری ہے۔ برفباری کے باعث شاہراہوں پر جمی برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات اور گردونواح میں 2 انچ سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی، برفباری کی وجہ درجہِ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گرگیا۔
چمن میں بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، چمن شہر اور گردونواح میں بارش ،سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوژک ٹاپ قومی شاہراہ پر نمک کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔






















