امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سربراہ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ گرین لینڈ اور آرکٹک خطے سے متعلق مستقبل کے ممکنہ معاہدے کا فریم ورک طے پا گیا ہے، جو امریکا اور نیٹو کے تمام رکن ممالک کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہو سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاگرین لینڈ اور آرکٹک سے متعلق ڈیل امریکا اور نیٹو ممالک کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہوگی،گرین لینڈقومی سلامتی اور عالمی سیکیورٹی کے لیے انتہائی اہم ہے، جبکہ اس کے حصول کے لیے معقول قیمت پر غور کیا جا سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نےدعویٰ کیا کہ گرین لینڈ ڈیل کے باعث یکم فروری سے عائد کیے جانے والے ٹیرف منسوخ کر دیے گئےہیں،گرین لینڈ سےمتعلق گولڈن ڈوم منصوبے پر مزید بات چیت جاری ہے،مجوزہ مذاکرات کی قیادت جےڈی وینس، مارکو روبیو اور اسٹیو وِٹکوف کریں گے،جبکہ تمام مذاکرات کاربراہِ راست انہیں رپورٹ کریں گے۔
دوسری جانب نیٹوچیف نے کہاڈنمارک،گرین لینڈ اور امریکا مل کر روس اور چین کو گرین لینڈ میں قدم جمانے سے روکیں گے،گرین لینڈ میں روس اور چین کو معاشی یا فوجی اثر و رسوخ حاصل نہیں کرنےدیں گے، صدر ٹرمپ کے بیان کردہ فریم ورک پر اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے،آرکٹک سیکیورٹی اتحادی ممالک کی مشترکہ کوششوں سے یقینی بنائی جائے گی،سات اتحادی ممالک آرکٹک سلامتی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔





















