لاہور کے علاقے بھیکے وال پنڈ میں پالتو شیر کے حملے میں آٹھ سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کو تحویل میں لے کر اس کے مالکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کےمطابق بھیکےوال پنڈ میں ایک شہری نےغیرقانونی طور پرگھر پر شیر پال رکھا ہوا تھا۔ ملزمان بلاول اورشجاعت رکشے سے پالتوشیرنی کو اتار رہےتھےکہ اسی دوران شیرنی نےحملہ کر دیا،جس کے نتیجےمیں آٹھ سالہ بچی زخمی ہو گئی،حملے سے بچی کی ٹانگ اور کان پر گہرے زخم آئے،متاثرہ بچی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کو نواں کوٹ کے علاقے سے گرفتار کر لیا، جبکہ شیرنی کو تحویل میں لے کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کے پاس شیر رکھنےکاکوئی لائسنس موجود نہیں تھا، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرنےکا عمل جاری ہے۔






















