لاہور کی سیشن عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے آمنہ عروج کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور تین لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔
ملزمہ آمنہ عروج کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ملزمہ پر الزام تھا کہ اس نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔





















