پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک نے ’غزہ بورڈ آف پیس ‘ میں شمولیت سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا جس میں 8اسلامی ممالک کی جانب سے صدر ٹرمپ کی غزہ بورڈآف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیر مقدم کیا گیاہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان،مصر،اردن،عرب امارات، انڈونیشیا،ترکیہ،سعودی عرب اور قطر شامل ہیں، 8ممالک کے وزرائے خارجہ نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کیلئے مشترکہ فیصلے کا اعلان کیا۔
ہر ملک متعلقہ قانونی اور دیگر ضروری طریقہ کار کے مطابق شمولیت کی دستاویزات پر دستخط کرے گا۔ ترجمان کے مطابق مصر،پاکستان اورمتحدہ عرب امارات پہلےہی شمولیت کااعلان کرچکےہیں۔ وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی زیرقیادت امن کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزرائے خارجہ نے بورڈ آف پیس کے مشن کے نفاذ کی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا، غزہ امن معاہدے کے جامع منصوبے کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے توثیق کی گئی، اس کا مقصد فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور ریاستی حیثیت پر دیرپا امن کو آگے بڑھانا ہے، اس طرح خطے کے تمام ممالک اور عوام کیلئے سلامتی اور استحکام کی راہ ہموار کرنا ہے۔





















