پاکستان سپر لیگ میں شامل ہونے والی سیالکوٹ فرنچائز کے حوالے سے بڑا اعلان سامنے آ گیا ہے۔ سیالکوٹ کی پی ایس ایل ٹیم کا نام سیالکوٹ اسٹالینز رکھا گیا ہے۔
سیالکوٹ ٹیم کے مالک کامل خان نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ کے ذریعے ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر سیالکوٹ اسٹالینز کا آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل بھی متعارف کرا دیا گیا۔
ٹیم کے اعلان کے ساتھ ہی “ہارٹ آف سیالکوٹ” کے عنوان سے ایک خصوصی ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں شہر کی پہچان، کھیلوں سے وابستگی اور شائقین کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔
سیالکوٹ اسٹالینز کے اعلان پر شائقین کرکٹ میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ پی ایس ایل میں نئی فرنچائز کے شامل ہونے سے لیگ مزید دلچسپ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔





















