کراچی میں ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کھاتیدار کے سات اکاؤنٹس سے چھبیس لاکھ روپے منتقل کرنے میں ملوث بینکار کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم برانچ سروس افسرامجد حسین نے خاتون کی عدم موجودگی کے باوجود رقم منتقلی کے فارم کی تصدیق کی۔نجی بینک کی دو برانچز کے مابین انٹرنل ٹرانسفرکے ذریعے آصف احمد خان کےاکاؤنٹ میں رقم منتقل ہوئی ۔ مجموعی طور پر آٹھ ٹرانزیکشنز کے ذریعے منتقل رقم میں سے چار لاکھ پچیس ہزار روپے واپس ہوگئے۔
امجد حسین سمیت بینک کا ایک اورسروس افسرسیدمحمد مہدی اورآصف احمد خان نامی ملزمان جعلسازی میں شامل ہیں۔سید محمد مہدی نے خاتون کھاتیدار کے دستخط اصل نہ ہونے اوراسکی عدم موجودگی کورپورٹ نہیں کیا،درج مقدمے میں نامزد سید محمد مہدی اور آصف احمد خان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے
دوسری طرف ایف آئی اے گجرات سرکل نے مختلف مقدمات میں ملوث چار انسانی سمگلرز گرفتار کر لیےہیںملزمان عرصہ دراز سے نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سےیورپ بھجوانے میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔