آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک بار پھر پائیدارمعاشی بحالی میں پاک فوج کےمکمل تعاون کاعزم دہرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف، نگران وزراء، نگران وزرائےاعلیٰ اورمتعلقہ اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق کونسل نے دوست ممالک کےساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کوفروغ دینےکیلئےامورپرغور کیا گیا،نگران وزیراعظم نےتعاون کےممکنہ شعبوں کی نشاندہی کیلئےمتعلقہ وزارتوں کی کوششوں کوسراہا۔
خصوصی سرمایہ کاری کونسل نےاقدامات کےتحت مختلف منصوبوں پرتیزی سےعملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئےتمام اسٹیک ہولڈرز کو طویل المدتی اقتصادی منافع کےحصول کی ہدایت کی۔
اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے متعین شدہ اہداف کےبروقت حصول میں سہولت کیلئےاقدامات پربریفنگ دی گئی،سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے اب تک کےاقدامات پر پیشرفت کو اطمینان بخش قراردیاگیا۔
کونسل کے اجلاس میں ملک میں تیل وگیس کے شعبےمیں سرمایہ کاری کے منصوبوں اورخسارے کے شکارسرکاری اداروں کی نجکاری کےعمل کاجائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نےپائیدارمعاشی بحالی میں پاک فوج کےمکمل تعاون کےعزم دہرایا۔